ایک روز:منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 289 چھاپے

ایک روز:منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 289 چھاپے

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 289 چھاپے مارے ، دھندے میں ملوث 141 ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے 135 مقدمات درج کئے گئے ۔

 ملزموں کے قبضہ سے 50 کلو چرس ، 1 کلو ہیروئن ، آدھا کلو آئس اور 1563 لٹر شراب برآمد کی گئی ۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا 26 فروری سے جاری اینٹی نارکوٹکس آپریشنز کے دوران صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں نے 33572 چھاپے مارے ، منشیات فروشی میں ملوث 16 ہزار سے زائد ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے 15693 مقدمات درج کئے گئے ، ملزموں کے قبضہ سے 9366 کلو چرس، 162 کلو ہیروئن، 269 کلو افیون، 45 کلو سے زائد آئس اور 16 لاکھ 77 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں