833کلو منشیات برآمد، 3ملزم گرفتار

 833کلو منشیات برآمد، 3ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے7کارروائیوں میں 833کلو منشیات برآمد کر کے 3 ملزم گرفتار کر لئے۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 748 گرام آئس ، راولپنڈی میں کارگو آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل سے 400گرام آئس ، ماشکیل سے 460کلو افیون ، پشین روڈ کوئٹہ کے قریب 319کلو افیون ، کراچی میں کنٹینر سے 41کلو آئس ، حیدرآباد میں ریلوے پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 7 کلو چرس ، سیالکوٹ میں سمبڑیال کے قریب ملزم سے 4.8کلو چرس برآمد کی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں