گاڑی کی خریدوفروخت کے دوران شہری سے فراڈ

گاڑی کی خریدوفروخت  کے دوران شہری سے فراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی کی خریدوفروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنادیاگیا۔

تھانہ سمن آبادکے علاقے بلاک نمبر 47میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عمر فاروق نے پولیس کوبتایا کہ ملزم کے پاس لاکھوں روپے مالیت کی رقم گاڑی کی خریداری کیلئے بطور امانت رکھوائی۔ بعد ازاں ملزم کی جانب سے نہ تو گاڑی لیکر دی گئی اور نہ ہی پیسے ادا کئے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں