ڈکیتی مزاحمت پر2افرادشدید زخمی

ڈکیتی مزاحمت پر2افرادشدید زخمی

مریدکے (نمائندہ دنیا)مختلف مقامات پرڈکیتی مزاحمت پر2افرادکوشدید زخمی کردیاگیا،ڈاکودونوں افرادسے ہزاروں کی نقدی لوٹ کرفرارہوگئے۔۔۔

گزشتہ روز سٹی ایریا میں ایک محنت کش نوجوان اسرار شیخ کو 3 ڈاکوؤں نے نہر کے قریب ریلوے لائن کراس پر روک کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا ،پھر30ہزارنقدی لوٹ کر سر میں چھریاں مارکے فرارہوگئے ،زمیندارشہزاد کو شیخوپورہ سے واپس آتے ہوئے 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رکنے کا اشارہ کیا، جس کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا،دونوں زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں