ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کا قتل ، مقدمہ درج کر لیا گیا

ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ  کا قتل ، مقدمہ درج کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کوقتل کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے ستیانہ روڈ پر واقع نجی ٹریڈر کی دکان پر محمد علی نامی شہری کا بھائی شکور بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کرتا تھا۔ جس سے مسلح ڈاکوئوں کی جانب سے گن چھیننے کی کوشش کی گئی، اس دوران مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔ جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں