ایس پی سٹی ،آپریٹرپر حملہ،2 ملزموں کے خلاف مقدمہ

ایس پی سٹی ،آپریٹرپر حملہ،2 ملزموں کے خلاف مقدمہ

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی سٹی آپریشنز کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا اعوان اور ان کے آپریٹر سہیل پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 2نامعلوم افراد کے خلاف ایس ایچ او داتا دربار محمد شہریار کی مدعیت میں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

قاضی علی رضا بعد از اختتام جلوس 10 محرم کربلا گامے شاہ کے گیٹ کے سامنے لوگوں کو رش ختم کرنے کا کہہ رہے تھے ، اسی دوران ماتمیوں کا ایک جتھہ آیا اور زبردستی کربلا گا مے شا ہ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور ایک آدمی نے جان بوجھ کر ایس پی سٹی پر اپنے دستی زنجیر سے جان لیوا حملہ کیا جس سے بچنے کے لئے ایس پی علی رضا نے اپنا دائیاں بازو اوپر کر کے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی جس وجہ سے دائیں بازو پر دو جگہ زخم آئے ہیں دونوں زخموں پر 13 ٹانکے لگے ہیں۔ملزم مذکورہ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا ۔ محمد سہیل وائرلیس آپریٹر بھی زخمی ہوا ،اس کو 5 ٹانکے لگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں