سیشن کورٹ :موسم گرما کی تعطیلات کا کل سے آغاز

سیشن کورٹ :موسم گرما کی تعطیلات کا کل سے آغاز

لاہور(اپنے خبرنگار سے )سیشن کورٹ لاہور میں موسم گرما کی تعطیلات کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔سیشن کورٹ میں کل 20 جولائی سے 31 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید علی عمران 11 سے 31 اگست تک چھٹی پر ہوں گے ۔گرمیوں کی تعطیلات کے دوران دو گروپ ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔گروپ فرسٹ 20 جولائی سے 9اگست،گروپ سیکنڈ11 سے 31اگست تک ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔گروپ فرسٹ میں 41 ،گروپ سیکنڈ میں 39 ایڈیشنل سیشن ججز ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔ تعطیلات کے دوران عدالتی عملہ ہر عدالت میں موجود ہو گا۔علاوہ ازیں سیشن جج نے سیشن کورٹ کا دورہ کیا،کورٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں