ایم پی اے کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر

 ایم پی اے کا نام پی این آئی ایل لسٹ  سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر

لاہور( کورٹ رپورٹر )ایم پی اے سردار راشد طفیل نے نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کے لئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔۔۔

درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار قصور سے ایم پی اے منتخب ہوا ،یوکے میں اپنی بہن کو ملنے کے لئے جانا چاہتا ہے ۔پی این آئی ایل لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے سفر نہیں کرسکتا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں