غیر معیاری سلنڈر لگانے سے روکنے پر ٹریفک اہلکاروں پر تشدد

غیر معیاری سلنڈر لگانے سے روکنے پر ٹریفک اہلکاروں پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر لگانے سے منع کرنے پر ٹریفک اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ ریل بازار کے علاقے گمٹی چوک میں ٹریفک اہلکار کی جانب سے ڈرائیور شہباز کی مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیاگیا غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ جس کا چالان کیا گیا تو ملزم کی جانب سے ٹریفک اہلکار سے مزاحمت کرتے ہوئے تشدد کانشانہ بنایا گیا اور اہلکاروں کو سرکاری امور کی انجام دہی سے بھی روک دیاگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں