پولیس نے 2مبینہ ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا، ایک فرار

پولیس نے 2مبینہ ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا، ایک فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے دو مبینہ ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ انکا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے سبحان اللہ چوک میں پولیس نے کار روائی کرتے ہوئے دو مبینہ ڈاکوئوں عامر اور شاہد کوحراست میں لے لیا۔ جو ڈکیتی کی نیت سے اپنے شکار کے انتظار میں چھپے ہوئے تھے ۔ جن کے قبضے سے نقدی، اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔ جبکہ انکا ساتھی ساجد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں