ایک اورشہری کے گھر سے گیس کا میٹر چوری
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایک اورشہری کے گھر سے گیس کا میٹر چوری ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ اقبال نگر میں نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ۔۔
بابر نامی شہری کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر چوری کرکے لے گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔یاد رہے ایک روز قبل گارڈن کالونی کے رہائشی طاہر کے گھر کے باہر سے بھی گیس کا میٹر چوری کر لیا گیا تھا۔