جنرل ہسپتال سے چورگروہ گرفتار، لاکھوں کاسامان برآمد

جنرل ہسپتال سے چورگروہ  گرفتار، لاکھوں کاسامان برآمد

کاہنہ (نمائندہ دنیا)کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوروں کے 3 رکنی گروہ کوگرفتار کرکے لاکھوں کاسامان برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا۔۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے جنرل ہسپتال سے گروہ کو پکڑا ، ملزموں سے چوری شدہ 14 عدد موبائل فونز، 2 لیپ ٹاپ، نقدی ، 2 موٹرسائیکلیں و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ،ملزموں میں ارشد، شکیل اور عمران شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں