بجلی بلوں کی قسطوں میں امتیازی سلوک ، سی ای او لیسکو ذاتی حیثیت میں طلب

بجلی بلوں کی قسطوں میں  امتیازی سلوک ، سی ای او لیسکو  ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں فیکٹریوں کے بجلی کے بلوں کی مختلف قسطیں کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت، عدالت نے سی ای او لیسکو کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

جسٹس انوار حسین نے مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سی ای او لیسکو مختلف فیکٹریوں کو مختلف قسطیں کرکے دے رہے ہیں ،کسی فیکٹری کے بجلی کے بلوں کی چار قسطیں کر دے رہے ہیں تو کسی فیکٹری کو بارہ بارہ بجلی کے بلوں کو اقساط کرکے دے رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں