زرعی رقبہ کے تنازع پر30سالہ نوجوان قتل

زرعی رقبہ کے تنازع  پر30سالہ نوجوان قتل

سید والا (نامہ نگار) زرعی رقبہ کے تنازع پر 4 مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 30 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔

نواحی گاؤں ٹھٹھہ فتح چند(ٹنڈن) میں احسان شانی اور رانا فدا حسین وغیرہ کے مابین زرعی رقبہ کے تنازع پر مقدمہ بازی چل رہی تھی،اسی رنجش پر گزشتہ روز رات کے وقت ملزم احسان ، مدثر، مزمل اور طارق محمود نے فائرنگ کر کے 30 سالہ رانا صدا حسین کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں