لڑکے سے اجتماعی زیادتی کے 3ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) لڑکے کو زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔
ایس ایس او آئی یو صدر ڈویژن پولیس ٹیم نے ملزموں عباس علی، عبدالوقاص اور عاطف اشفاق کو گرفتار کیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم لڑکے کو ورغلا کر خالی مکان میں لے گئے اور زیادتی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔