ستیانہ:ڈاکوؤں نے درجنوں راہگیروں سے لاکھوں لوٹ لئے

ستیانہ:ڈاکوؤں نے درجنوں  راہگیروں سے لاکھوں لوٹ لئے

ستیانہ(نمائندہ دنیا )تھانہ ستیانہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے درجنوں راہگیروں سے لاکھوں نقدی لوٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق تین مسلح ڈاکوؤں نے گزشتہ شب نو بجے کے قریب اسلحہ کے زور پر چک نمبر 40 گ ب کے لنک روڈ پر عبدالرحمن ،عمر الیاس ،احمد حسین ،وقاص پٹھان ،ابرار احمد ،ملک عبدالرزاق ،علی شیر سمیت درجنوں راہگیروں سے لاکھوں روپے نقدی اور متعدد فونز چھین لئے اور واردات کے بعد فرارہو گئے۔ پولیس کو واردات کی اطلاع کر دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں