شیراکوٹ :اسلحہ کی سپلائی ناکام، ملزم پکڑا گیا

شیراکوٹ :اسلحہ کی سپلائی  ناکام، ملزم پکڑا گیا

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شیرا کوٹ نے اسلحہ کی سپلائی ناکام بنادی،ملزم کوگرفتار کر لیا ،ناکہ پر موجود جوانوں نے۔

 پبلک ٹرانسپورٹ میں مشکوک شخص کو چیک کیا،چیکنگ پر ملزم کے قبضے سے رائفل،3 پستول،درجنوں گولیاں،میگزینز برآمد کر لی ،ملزم کا تعلق صوابی سے ہے ،پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے لاہور اسلحہ منتقل کررہا تھا۔گرفتار ملزم حمزہ کو قانونی کارروائی کے لئے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردیا گیا۔صوبائی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں