گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ ،2 دکاندار گرفتار

گیس سلنڈرز کی غیر قانونی  ری فلنگ ،2 دکاندار گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے دو دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ پولیس کی جانب سے سول ڈیفنس ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے شہزاد اور محسن علی نامی دو دکانداروں کو حراست میں لے لیا۔ جو گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرتے ہوئے دیگر شہریوں کے لئے خطرے کا باعث بنے ہوئے تھے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں