لڑکی کوجسم فروشی پرمجبور کرنے والی خاتون گرفتار

 لڑکی کوجسم فروشی پرمجبور کرنے والی خاتون گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) کمسن لڑکی کو دھوکا دے کر جسم فروشی پر مجبور کرنے والی عورت کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون بہلا پھسلا کر لڑکی کو اپنے ساتھ لے آئی تھی اور اسے جسم فروشی پر مجبور کردیا۔ لڑکی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے 15پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کیا۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں