مختلف علاقوں میں کروڑوں کی منشیات برآمد،4 ملزم گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر) شفیق آباد پولیس نے کروڑوں مالیت کی آئس کی ترسیل ناکام بناکر ملزم گرفتار کر لیا ۔
ملزم وحید بٹ کے قبضہ سے 10 کلو آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا ملزم لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے لاہور کے مختلف مقامات پر آئس کی سپلائی کرتاتھا۔ چوکی منہالہ پولیس نے ڈیلر محمد امین کومنشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے اس سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو سے زائد ہیروئن برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ فیکٹری ایریا ڈولفن ٹیم نے 2 پیشہ ور منشیات فروش گرفتار کرلئے ۔ملزموں روبنسن اور صائم سے 12 بوتل شراب برآمد ہوئی۔