گھر سے کام کے سلسلہ میں نکلنے والا 20 سالہ نوجوان اغوا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلہ میں نکلنے والا 20 سالہ نوجوان اغوا کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے وی آئی پی کالونی کی رہائشی ساہی بی بی نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں کی جانب سے اس کے 20 سالہ بیٹے علی حسن کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا اور اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔