کاروباری لین دین میں شہری کو بوگس چیک دے دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری لین دین میں شہری کو لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں گلفام حسین نامی شہری کو ملزم اسامہ کی جانب سے کاروباری لین دین کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیا گیا۔ جو مقرر کردہ وقت پر ڈس آنر ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔