سزائے موت پانے والا مجرم بری

سزائے موت پانے والا مجرم بری

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے مجرم کو بری کر دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ ملزم کو سیشن عدالت تاندالیانوالہ نے 2021 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ملزم پر اپنے کی بہنوئی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کا الزام تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں