اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو 11ہزار 772 ارب روپے کی فراہمی
کراچی(آئی این پی)اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کیلئے بینکوں کو 11 ہزار 772 ارب روپے فراہم کیے ہیں۔
روایتی بینکوں کو 7 دن کیلئے 2 ہزار 643 ارب روپے کی فنڈنگ 17.56 فیصد شرحِ سود پر کی گئی ہے ۔روایتی بینکوں کو 28 دن کے لیے 9003 ارب روپے کی فنڈنگ 17.56 فیصد شرحِ سود پر کی گئی ہے ۔اسلامی بینکوں کو 7 دن کیلئے 125 ارب کی فنڈنگ 17.59فیصد شرحِ منافع پر جبکہ 28 دن کے مارکیٹ آپریشن کیلئے بولی نہیں دی گئی۔