ٹرمپ کیخلاف کچھ نہ کیا تو یورپ کرش ہو سکتا:فرنچ پی ایم

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے وزیر اعظم فرانسوا بائیرو نے خبردار کیا ہے کہ فرانس اور یورپ کو ملکر امریکاکے نومنتخب صدر ٹرمپ اور انکی پالیسیوں کیخلاف کھڑا ہونا پڑے گا، دوسری صورت میں یورپ کو ’’کچلا‘‘جا سکتا ہے ۔
انہوں نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے کہا امریکا ڈالر اور اپنی صنعتی پالیسی کے ذریعے دنیا کی سرمایہ کاری اور تحقیق پر قبضہ کر سکتا ہے ۔اگر ہم کچھ نہیں کرتے تو ہم پر غلبہ ہو جائے گا، ہمیں دیوار سے لگا دیا جائے گا۔