گھر کے باہر کھیلتے کم عمر لڑکے کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے باہر کھیلتے کم عمر لڑکے کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے گیماں والا چوک کے۔۔۔
رہائشی ندیم نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 12 سالہ بیٹا محمد صائم گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان کی جانب سے اسے اغواکر لیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔