گوجرہ:6افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشددکا نشانہ بناڈالا
گوجرہ(نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں میں چھ افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشددکا نشانہ بناڈالا۔چک نمبر93ج ب کی۔
سلطانہ بی بی زوجہ عبدالغفاراپنے گھر میں اکیلی موجود تھی کہ اس دوران ملزمان ذیشان وغیرہ آگئے اور گھر کے باہر للکارے مارتے ہوئے اس کے گھر میں زبردستی گھس گئے اور خاتون کو تشدد کانشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیاشور واویلہ سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو ئے جنہوں نے ملز موں کی منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑائی۔