گوجرہ میں متعدد وارداتیں شہری لاکھوں سے محروم

گوجرہ میں متعدد وارداتیں شہری لاکھوں سے محروم

گوجرہ(نمائندہ دنیا )ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو ہزاروں نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔

۔معلوم ہواہے کہ ڈاکوؤں نے نیوپلاٹ گوجرہ کے رہائشی محمد محسن سے  30ہزارروپے چھین لئے ۔ ادھر چک نمبر371ج ب کے حسنین وارثی کی  موٹرسائیکل کرسچن کالونی سے ،چک نمبر49گ ب کے محمد عمیر کی موٹر سائیکل رکشہ ڈاکخانہ چوک سے چوری ہو گیاجبکہ قادری دربار گوجرہ کے محمد بوٹاکے گھر سے 2لاکھ70 ہزارروپے نقدی اورلاکھوں  مالیت کے طلائی زیورات چوری ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں