کامونکے :امانتاً دیا مکان واپس مانگنے پر تین ماں بیٹیوں پر تشدد

کامونکے :امانتاً دیا مکان واپس  مانگنے پر تین ماں بیٹیوں پر تشدد

کامونکے (تحصیل رپورٹر )امانت کے طور پر دیا ہوا مکان واپس مانگنے پر رشتہ دار خاتون اور دیگر افراد نے تین ماں بیٹیوں کو ڈنڈوں کے وارکرکے شدید زخمی کردیا،بتایاگیا ہے۔۔

 کہ ایمن آباد کے علاقہ محمد پورہ کی رانی زوجہ رشید نے اپنی رشتہ دارخاتون شکیلہ زوجہ بابر کو ضرورت کے لئے اپنا مکان رہنے کے لئے امانت کے طور پر دیا جوکہ بعد ازاں اس نے واپس مانگا تو ملزمہ شکیلہ اس کے بھائی ریاض،بودی،توقیر،قمر اور بلونے طیش میں آکر ڈنڈوں کے واکرکے رانی اس کی بیٹی نادیہ اور مریم کو شدید زخمی کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں