بچے پر 51مقدمات، درخواست مقرر کرنیکی ہدایت

بچے پر 51مقدمات، درخواست مقرر کرنیکی ہدایت

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ، 12 سالہ بچے کو گاڑی چوری کے 51 مقدمات میں نامزد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت۔

 عدالت نے درخواست اعتراض سمیت مقرر کرنے کی ہدایت کردی ۔جسٹس شہباز رضوی نے 12 سالہ مزمل کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس افسروں نے ایک سیاسی شخصیت کی ایما پر تمام تر جھوٹے مقدمات میں بچے کو نامزد کیا ۔پولیس کی جانب سے بچے کو دو ایسے مقدمات میں بھی گرفتار کیا گیا جو کہ گرفتاری کے بعد درج ہوئے ۔ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ کم سن بچے کا ان مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ قصور کی جانب سے تمام مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دیا گیا ۔ بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے کم سن بچے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی بھیج دیا گیا ۔پولیس کی جانب سے کم سن بچے کو رہا کرنے کے لیے اڑھائی لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ رقم ادا کرنے کے باوجود کم سن مزمل کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جاتا رہا ہے ۔12 سالہ مزمل کے خلاف درج تمام ایف آئی آرز کے اخراج کا حکم دیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں