ماموں کانجن :کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
ماموں کانجن نمائندہ دنیا) ماموں کانجن بجلی کا کرنٹ لگنے سے 28سالہ نوجوان 15گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔
چک555گ ب آبادی درسانہ کا رہائشی عمیر حسن دو بچوں کا باپ تھا کے گھریلو بجلی کے میٹر کی سپارکنگ کے باعث سپلائی تاریں لوز ہو گئیں درست کرنے کی غرض سے ٹرانسفامر کے ڈی فیوز ہٹانے کی کوشش کی جہاں اسے بجلی کاشدید جھٹکا لگا۔