کھڈیاں :ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،شہری زخمی

کھڈیاں :ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،شہری زخمی

قصور،کالا شاہ کاکو(نمائندہ دنیا،نامہ نگار) کھڈیاں کے نواح میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کھڈیاں کے علاقہ ہیمے وال میں 45سالہ احمدعلی کے گھر میں داخل ہونے والے۔۔

 ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا،جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ بھسرپورہ قصور سے زین علی کے گھر سے طلائی انگوٹھی،50ہزار نقدی ،حویلی نصیر آباد سے امجد کی بیٹریاں،حویلی نتھو والا سے محمدفیصل کی دُکان سے 30ہزار نقدی ،عیدے شاہ روڈ قصور سے عارف حسین کا موبائل اور نقدی ،راجہ جنگ میں اشفاق کے گھر سے 60ہزار نقدی، طلائی اور ایک چاندی کی انگوٹھی چوری ہو گئی۔علاوہ ازیں موٹر سائیکل سوار2 ڈاکو دن دہاڑے جی ٹی روڈ داؤکے پر واقع گلستان جٹ کے میڈیکل سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات، پرفیوم اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں