سیل شدہ دکان کے تالے توڑکر گیس ری فلنگ کرنے والا دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیل شدہ دکان کے تالے توڑکر دوبارہ سے گیس ری فلنگ کرنے والے دکاندار کوحراست میں لے لیاگیا۔
تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دکاندار اختیار محمد کو حراست میں لے لیا۔ جس کی جانب سے بغیر اجازت سیل شدہ دوکان کے تالے توڑ کر دوبارہ سے گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کی جارہی تھی۔