کامونکے :جی ٹی روڈ پر نوجوان کی فائرنگ،2افراد شدید زخمی

کامونکے :جی ٹی روڈ پر نوجوان  کی فائرنگ،2افراد شدید زخمی

کامونکے (تحصیل رپورٹر )جی ٹی روڈ پر نوجوان کی فائرنگ سے 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔بتایا گیا ہے بغداد ٹاؤن کے فائق اور قاصد کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔

گزشتہ سہ پہر قاصد اپنے دوست ماڑی روڈ کے جنید کے ہمراہ خان ٹاؤن کے قریب پٹرول پمپ کے پاس کھڑا تھا کہ فائق نے آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں قاصد کا دوست 20 سالہ جنید اور ایک راہگیر 45سالہ شرافت شدید زخمی ہوگئے ۔دونوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں