مسافر وین میں ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسافر وین میں ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور قانون کی گرفت میں آگیا۔
تھانہ گڑھ کے علاقہ 455 گ ب میں پولیس نے مسافر وین کو روکا جس کی تلاشی کے دوران عقبی سیٹ کے نیچے ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر نصب پایا گیا۔ ہیڈ کانسٹیبل غضنفر عباس نے محمد خاں نامی ڈرائیور کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔