جھنگ :دو گروپوں میں لڑائی،ایک شخص زخمی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )احمد پور سیال روڈ پر دو گروپوں میں لڑائی،ایک شخص زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق احمد پورسیال کے علاقہ حسوبلیل میں زمین کے تنازعہ کی بنا پر بھائیوں میں لڑائی ہوگئی جس کے باعث 42سالہ ثقلین شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت رسپانس کر کے مریض کو ابتدائی طبی امداد دی اور ہسپتال شفٹ کر دیا جہاں اس کو فوری طبی امداد دی گئی۔