کاروباری لین دین ،3 افراد کو کروڑوں کے بوگس چیک دیدئیے

کاروباری لین دین ،3 افراد کو کروڑوں کے بوگس چیک دیدئیے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری لین دین میں تین افراد کو کروڑوں روپے مالیت کے بوگس چیک دے دئیے گئے ۔

تھانہ سول لائن کے علاقے میں عامر نامی شہری کو ملزم اسجد احسان نے کاروباری لین دین کے دوران 9 کروڑ روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیا۔ شہری احمد شکلیل کو ملزم عمران نے ایک کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیاگیا۔ جبکہ تھانہ سول لائن کے علاقے میں ہی عامر نامی شہری کو ملزم فرمان علی نے 9 کروڑ روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔ جو بعد میں ڈس آنر ہوگیا۔ پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرکے قانونی کارر وائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں