پی ٹی آئی کے ایم این اے کی فیکٹری سیل کرنے پر جواب طلب

پی ٹی آئی کے ایم این اے کی  فیکٹری سیل کرنے پر جواب طلب

لاہور(عدالتی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے تحریک انصاف کے ایم این اے کی فیکٹری سیل کرنے اور ۔

ٹھائے گئے مال کی واپسی کی لئے درخواست پر ضلعی حکومت گوجرانوالہ اور پولیس سے 23 اکتوبر کوجواب طلب کرلیا ۔عدالت میں موقف اپنایا گیا درخواست گزار کا بیٹا این اے 80 گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کا ممبر قومی اسمبلی ہے ،ضلعی حکومت نے 10 اکتوبر کو سٹیل میٹل کی فیکٹری بغیر قانونی جواز کے سیل کر دی،فیکٹری میں پولیس قابض ہو کر بیٹھی ہوئی ہے ،سی آئی اے پولیس نے 15 اکتوبر کو گودام پر ریڈ کیا،پولیس گودام سے 10 کروڑ روپے مالیت کے کمپریسر اٹھا کر لے گئی ، استدعا ہے کہ عدالت فیکٹری ڈی سیل ،سامان واپس کرنے کا حکم دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں