لاہور ہائیکورٹ : دفعہ 144 کا نفاذ چیلنج

 لاہور ہائیکورٹ : دفعہ 144 کا نفاذ چیلنج

لاہور(عدالتی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی،اظہر صدیق نے موقف اپنایا۔

 دفعہ144 کا نفاذ جلسہ جلوس کو روکنے کے لئے ہے جس کی آئین میں اجازت نہیں ، سیاسی جماعتوں کو احتجاج کرنے کا حق ہے ،پنجاب کے اندر 144 کا نفاد کرنا عادت بن چکی ہے ، پنجاب میں ریڈ زون قانون بنا تھا جہاں احتجاج کی اجازت ہو گی،استدعا ہے کہ عدالت پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے جاری نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں