عدالتی حکم کی تعمیل کیلئے آ نیوالے بیلف پر تشدد ، دھمکیاں

عدالتی حکم کی تعمیل کیلئے آ نیوالے بیلف پر تشدد ، دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عدالتی حکم کی تعمیل کیلئے آنے والے بیلف کو قابوکرکے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عدالتی اہلکار اسلم نے موقف اختیار کیا کہ وہ ٹیم کے ہمراہ عدالتی حکم کی تعمیل کروانے کیلئے آیا ہوا تھا ، جہاں ملز موں کی جانب سے انہیں قابو کرلیاگیااور تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں