پولیس کی کارروائیاں، 2منشیات فروش گرفتار،6کلو چرس برآمد

پولیس کی کارروائیاں، 2منشیات فروش گرفتار،6کلو چرس برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 2منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر ساڑھے 6کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے کشمیر چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظہر کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے 1500 گرام چرس اور ملزم طیب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 5080گرام چرس برآمد کرلی ۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو حوالات میں بند کرکے الگ الگ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں