سمن آباد :اورنج لائن سٹیشن پر خواتین کو تنگ کرنیوالا گرفتار

سمن آباد :اورنج لائن سٹیشن پر  خواتین کو تنگ کرنیوالا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے سمن آباد میں اورنج لائن سٹیشن پر خواتین کو تنگ کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔

ملزم اورنج لائن سٹیشن پر آنے جانے والی خواتین کو لفٹ میں تنگ کرتا تھا۔جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔سکیورٹی انچارج نے ڈولفن ٹیم کو ملزم کے متعلق مطلع کیا ۔ملزم روزانہ کی بنیاد پر مختلف سٹیشنز پر خواتین کو ہراساں کرتا تھا۔ملزم صابر کو تھانہ ملت پارک کے حوالے کردیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں