امریکا: ڈوک واک وے گرنے سے 7 افراد ہلاک ،کئی لاپتہ
واشنگٹن(اے ایف پی)جنوبی امریکی ریاست جارجیا میں ایک ڈوک واک وے کے گرنے سے سات افراد ہلاک،متعدد لاپتا ہوگئے، حکام نے بتایا کہ ایک جزیرے پر تہوار کے لیے لوگ جمع تھے اس دوران حادثہ پیش آگیا۔
جارجیا کے گورنر برائن کیمپ نے کہا کہ وہ اس سانحے سے دل شکستہ ہیں۔ انہوں نے ایکس پر کہا ہم تمام جارجیائی باشندوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ گمشدہ افراد اور ان کے اہلخانہ کے لیے دعا کرنے میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔