بی جے پی آئین پر حملے کررہی
رانچی(اے پی پی)بھارت میں کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلسل آئین پر حملے کررہی ہے۔
انہوں نے رانچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی طاقت ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری اور ریزرویشن پر 50فیصد کی حد کو ہٹانے سے نہیں روک سکتی۔آئین کا تحفظ ضروری ہے ۔مودی پر تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم اکثر کہتے ہیں کہ وہ آئین کا احترام کرتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اسے کھوکھلا کر رہے ہیں۔