زیر تفتیش مقدمات کی بروقت تکمیل پر پیش رفت کا جائزہ

 زیر تفتیش مقدمات کی بروقت تکمیل پر پیش رفت کا جائزہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا ۔

جس میں نامز د و نامعلوم ملزموں اورزیر تفتیش مقدمات کی بروقت تکمیل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او نے ایس ایس پی(انویسٹی گیشن) کو روزانہ کی بنیاد پر نامزد اور نامعلوم ملزموں سے متعلق مقدمات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔بلال صدیق کمیانہ نے ایس پی (انویسٹی گیشن) کینٹ کو پینڈنسی جلد سے جلد نمٹانے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے کہا ایس ڈی پی اوز اپنے تفتیشی افسروں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیں،زیرتفتیش مقدمات کو بروقت نمٹایا جائے ۔سی سی پی او نے کہا ایک ماہ سے پرانا نامزداور 3 ماہ سے پرانا نامعلوم مقدمہ زیر التوا نہیں ہونا چاہئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں