چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ وارث پورہ میں شازیہ نامی خاتون خریداری کے لیے بازار جا رہی تھی کہ اس دوران ملزم فاروق شہزاد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس پر آوازیں کسیں جس سے منع کرنے پر ملزمان طیش میں آگئے اور خاتون کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا حالت غیر ہونے پر ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔