ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 160رب میں اعظم نامی شہری کا بھائی اور اسکی اہلیہ موٹرسائیکل پر سوار جارہی تھی کہ اس دوران تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی ۔ جس سے دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔