پولیس کے ترقیاتی اورفلاحی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر ) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ پولیس کی ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر نے اجلاس کو سمارٹ پولیس اسٹیشنزو دیگر پرجیکٹس کی فزیکل پراگریس کے بارے میں بریف کیا۔سی سی پی اونے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افسران زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کرائیں۔انہوں نے لیاقت آباد اور ہیر پولیس سٹیشنز ایک ماہ میں آپریشنل کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ ہربنس پورہ اور باٹا پور کی تعمیر کوبھی تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے ۔انہوں نے ایس ایس پی(ایڈمن)کوجوہر ٹاؤن، شفیق آباد، سمن آباد، وحدت کالونی اور نشتر کالونی پولیس سٹیشنز کوجلدمکمل کرنے کی ہدایات کیں۔سی سی پی او نے لیڈیز بیرکس پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ اور اینٹی رائٹس ہیڈکوارٹر ہربنس پورہ پر کام کی رفتار تیزکرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ سالا نہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تکمیل منصوبوں کوتیز رفتاری سے مکمل کیا جائے ۔