غازی آباد:کروڑوں مالیت کی افیون برآمد، ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) غازی آباد پولیس نے لاہور میں منشیات کی ترسیل ناکام بنا کر منشیات فروش سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق غازی آباد پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ منشیات کی ڈلیوری دینے کے لیے آنے والے ملزم عثمان کو گرفتار کر کے اس کے بیگ سے کروڑوں روپے مالیت کی 12 کلو افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے پشاور سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے ۔