ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر پراپرٹی مالک کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر پراپرٹی مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ سمن آبادکے علاقے سنورا کالونی میں محکمہ صحت ٹیم کی جانب سے مختلف علاقوں کو چیک کیاگیا۔
اس دوران گھر میں رکھے گئے پرندوں کے برتنوں میں ڈینگی لاروا پایاگیا۔ جس پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔